انہوں نے تہران انقرہ کے بڑہتےہوئے تعاون پرخوشی کااظہار کیا۔ اس ملاقات میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے دونون ملکوں کےتعلقات میں مزید فروغ لانے کی بات کی۔ اس ملاقات میں صدر جناب احمدی نژاد نے کارواں آزادی پرصہیونی حملوں میں ترکی کے بعض شہریوں کے جاں بحق ہونے پرترکی کی ملت و حکومت کو تعزیت پیش کی اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ رجب طیب اردوغان نے علاقے کے مسائل حل کرنے میں ایران کی کوششوں اور سیکا اجلاس میں ایران کی فعال شرکت کو سراہا۔قابل ذکرہے سیکا سربراہی اجلاس آج استنبول میں شروع ہواہے۔ اجلاس کی افتتاحیہ تقریب میں قزاقستان کے صدر نورسلطان نظربایف نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں اور تہران اعلامئے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکا اجلاس کے شرکاء ایران کے ایٹمی معاملے کا پرامن حل چاہتےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110